06 جنوری 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز اسلام آباد میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑا گیا

اسلام آباد6 جنوری 2015(پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران دو غیر قانونی گیٹ و یز پکڑلئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران اسلام آباد کے علاقے ملینیم ہائیٹس، ایف الیون مرکز پر کامیاب چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث 2 غیر قانونی گیٹ ویز ،32 پورٹس، سمز اور موڈیمز وغیرہ پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی ۔ وقوعہ سے ایک فرد کوگرفتار کیا گیا جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ