04 مارچ 2016ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پھالیہ میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا

پریس ریلیز

اسلام آباد 4 مارچ2016 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر قانونی ایکسچنج پکڑ لیا۔ پی ٹی اے اورایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کے دوران پھالیہ ضلع منڈی بہا ؤدین میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔ چھاپے کے دوران 24 پورٹس پر مشتمل 3 گیٹ ویز کے علاوہ دیگر آلات سو ئچز لیپ ٹاپ ، سمزاور موڈیم وغیرہ پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک شخص بھی گرفتارکرلیا گیاہے۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ