25  اگست 2015ء

اوکاڑہ میں غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گرے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی جاری کوششوں کے دوران اوکاڑہ میں  ایک غیرقانونی گیٹ وے کا سراغ لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ گلی ، خوشی ٹریڈرز، ایم اے جناح روڈ اور اوکاڑہ میں واقع ایک گرے آپریٹر کے خلاف چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران دو گیٹ ویز، متعدد پورٹس ، سوئچز، سموں، لیپ ٹاپ اور موڈیم پر مشتمل غیر قانونی VoIPایکسچینج ضبط کیا گیا۔

گرے آپریٹرز کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی جانب سے گرے ٹریفک کے خطرے کوکم کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی نگرانی، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت ممکن ہوئے اور اس طرح ملک میں موجود گرے ٹریفک آپریٹرز کی وجہ سے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان میں تخفیف عمل میں آئی۔