19 مئی 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز میر پور میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا

اسلام آباد 19 مئی 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑلیا۔ پی ٹی اے نے مجسٹریٹ اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران آزاد کشمیر میں میرپور کے مقام پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا ۔ چھاپے کے دوران 64 پورٹس اور نو سموں پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک شخص کوگرفتار کیا گیاجو کہ مزید تحقیقات کے لئے پولیس کی تحویل میں ہیں۔ 

گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ