24  ستمبر 2019ء

لاہور میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

)اسلام آباد:24 ستمبر (2019غیرقانونی گرے ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ گرے آپریٹروں کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا۔ 
 
یہ چھاپہ نشتر کالونی لاہور میں مارا گیا جس میں 8 غیر قانونی گیٹ ویز، 32پورٹس ، 2 ٹی پی لنک راؤٹرز، 3 انٹر نیٹ ڈیوائسز2 انٹرنیٹ یو ایس بی، 2 لیپ ٹاپ اور اسی طرح کے دیگر آلات بشمول 2000 سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔ 2 افراد کو مو قع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ 
 
غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے ۔ 
 
 
 
خرم مہران ڈائریکٹر تعلقات عامہ