11 دسمبر 2019ء

کراچی میں گرے ٹریفکرز کے خلاف چھاپہ

(اسلام آباد:11دسمبر 2019)گرے ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل دفتر کراچی نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر کراچی میں کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ شاہراہ فیصل کراچی میں پی ای سی ایچ ایس کے بند گھر میں مارا گیا. اس موقع پر ایک ایچ پی سرور انٹرنیٹ ٹو پی ایس ٹی این جس میں گیٹ وے،2 لیپ ٹاپ، اور دو سویچز ایچ پی اور ٹی پی لنک قبضے میں لے لیے گئے۔ جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے. 
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے۔
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ