25 اکتوبر 2019ء

اسلام آباد میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

(اسلام آباد:25 اکتوبر 2019)گرے ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل دفتر راولپنڈی نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ ازان پلازہ، پی ڈبلیو ڈی میں مارا گیا جس میں 4 غیر قانونی گیٹ ویز، 3 ڈونگل وائرلیس، 3 لین سوئچز اور 71 فعال سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔ 
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے۔
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ