25 مئی 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز اسلام آباد میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا

اسلام آباد 25 مئی 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران غیر قانونی گیٹ و ے پکڑلیا۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران اسلام آباد کے ایک رہائشی علاقے پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چھاپہ اسلام آباد کے علاقے I-8/2 میں واقع ایک رہائشی مکان پر مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ایک بڑاگرے سیٹ اپ قبضے میں لے لیا گیا۔ 


گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔


خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ