23 اکتوبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز گوجرانوالہمیں ایک غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑ۱ گیا

اسلام آباد 23 اکتوبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اور غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا ۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران گوجرانوالہ میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے گوجرانوالہ میں چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران تین غیر قانونی گیٹ ویز پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے دو ا فراد کوگرفتار کیا گیا ۔ جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ