15 اکتوبر 2019ء

فیصل آباد میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

 
)اسلام آباد:15 اکتوبر (2019غیرقانونی گرے ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل دفتر لاہور اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) فیصل آباد نے مل کر فیصل آباد میں کامیاب چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران ایک فعال غیر قانونی سرور ایکسچینج جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا تھا قبضے میں لے لیا گیا۔ 
یہ چھاپہ مدینہ ٹاور سوسن روڈ فیصل آباد میں مارا گیا جس میں وی او آئی پی؛ گیٹ وے سرور راؤٹرز، براڈبینڈ کنکشن اور 100 فون کنکشن قبضے میں لے لئے گئے۔ 
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے ۔ 
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ