25 دسمبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز فیصل آباد میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑا گیا

اسلام آباد 24 دسمبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران دو غیر قانونی گیٹ و یز پکڑلئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران فیصل آباد کے علاقے علی ہاؤسنگ کالونی میں پر کامیاب چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث 6 غیر قانونی گیٹ ویز ، لیپ ٹاپ، سوئچز سمز اور موڈیمز وغیرہ پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی ۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔


خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ