22 اکتوبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز ضلع قصورمیں ایک غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑ۱ گیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
 

پریس ریلیز

اسلام آباد 22 اکتوبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اور غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا ۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران ضلع قصور میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران دو غیر قانونی گیٹ ویز ، سولہ پورٹس، لیپ ٹاپ، ڈی ایس ایل موڈیم اور سینکڑوں سموں پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے محمد ریاض اور نواز نامی دو ا فراد کوگرفتار کیا گیا ۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ