22 جولائی 2016ء

آئی سی ٹی اشاریوں پر مذاکرہ

آئی سی ٹی اشاریوں پر مذاکرہ

 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ، وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی جانب سے "پاکستان آئی سی ٹی اشاریوں پر مذاکرے"کے انعقاد کا نہایت مسرت کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے۔ یہ مذاکرہ مورخہ 25 جولائی 2016 کو پی ٹی اے آڈیٹوریم ، اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز نے حقیقتاً دنیا بھر میں کمیونیکیشن کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ پاکستان نے بھی گذشتہ عشرے میں ٹیلی کام اور آئی سی ٹی کے میدان میں بالخصوص 2014 میں اگلی نسل کی موبائل سروسز کو متعارف کروائے جانے کے بعداہم اقدامات کیے ہیں۔ پی ٹی اے، وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی کے اعداوشمار اکٹھے کرنے اور فراہم کرنے کے سلسلے میں دیگر شراکت دار اپنے اپنے شعبوں میں آئی سی ٹی کی ترقی پر نگاہ رکھنے کے لیے اپنی بہترین ممکنہ کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ تاہم آئی سی ٹی کی صحیح تصویر اس وقت تک پیش نہیں کی جا سکتی جب تک تمام شراکت دار اعدادوشمار کو شیئر کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر تعاون نہ کریں۔

پی ٹی اے، وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی یوکو اس بات پر یقین ہے کہ تمام شراکت داروں کی جانب سے اعدادوشمار اکھٹے کرنے اور آئی سی ٹی کے اشاریوں کی اطلاع رسانی  کے لیے مشترکہ کاوش، پاکستان کی بین الاقوامی آئی سی ٹی رینکنگ میں بہتری دلانے اور ملکی سطح پر پائیدارترقیاتی اہداف کی موثر نگرانی کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔لہذا یہ مذاکرہ شرکاء کو آئی سے ٹی کے اعدادوشمار اکٹھے کرنے کی اہمیت، بین الاقوامی آئی سی ٹی رینکنگ کے طریقہ کار، آئی سی ٹی کے اعدادوشمار اکٹھے کرنے کے عمل میں پائے جانے والے خلاء کی نشاندہی اور پاکستان میں آئی سی ٹی ڈیٹا کو اکٹھا کرنے و فراہم کرنے کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقوں کے متعلق بتایا جائے گا۔

پریزینٹیشن: آئی سی ٹی کے اشاریوں پر مذاکرہ(سوموار،25جولائی 2016)

آئی سی ٹی کے اشاریے

پیش کردہ: جناب طاہر مشتاق ، ممبر(ایچ آر ڈیزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی
.1

آئی سی ٹی کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے اور رپورٹنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے کی کاوشیں اور آئی سی ٹی میں پاکستان کی رینکنگ

پیش کردہ: جناب طارق سلطان، ممبر( فنانس)، پی ٹی اے
.2

پی ٹی اے کی جانب سے ٹیلی کام کے اعدادوشمار اکٹھے کرنا

پیش کردہ: ڈاکٹر محمد سلیم، ڈی جی( سی اے(، پی ٹی اے
.3

پاکستان بیور آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس(کی جانب سے آئی سی ٹی کے اعداد و شمار کا اکٹھا کیے جانا

پیش کردہ: محترمہ رابعہ اعوان، ڈائریکٹر، جناب عتیق الرحمن، ڈائریکٹر

.4

ایس ڈی جیز کا نفاذ: آئی سی ٹی کے ابھرتے ہوئے اشاریے

پیش کردہ: جناب ظفر الحسن

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصطلاحات
.5

جناب سمیر شرما، سینئر ایڈوائزر، بین الاقوامی ٹیلی کام یونین کی پیش کردہ پریزینٹیشن

 
تعارف اور مقاصد .1
آئی سی ٹی کی پیمائش پر آئی ٹی یو کے کام کا جائزہ .2
آئی سی ٹی کا ترقیاتی انڈیکس(IDI) .3
آئی ٹی یو کے سوالنامے، نظام الاوقات اور جدول .4
رابطہ کاری کا طریقہ کار: ماڈلز اور بہترین طریقے .5
اہم حقائق اور سفارشات .6
پاکستان کے اعداد وشمار کی دستیابی کے متعلق طویل سوالنامہ .7