27  اگست 2022ء

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت وائس کالز

اسلام آباد:(27 اگست 2022) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز) اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سی ایم اوز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنے تمام صارفین کو زیرو / صفر بیلنس کے ساتھ (آن نیٹ/ایک ہی نیٹ ورک پر)مفت وائس کالز فراہم کریں گے۔

اس مشکل وقت میں ٹیلی کام صارفین کو بروقت اور فوری ریلیف کے حوالے سے سی ایم اوز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ کال کنکشن پر کوئی کال سیٹ اپ چارجز لاگو نہیں ہوں گے اور بیلنس نہ ہونے کی صورت میں صارفین آن نیٹ کال کر سکیں گے۔

پی ٹی اے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی ذرائع کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے،اس ضمن میں رابطوں کو یقینی بنانے اور جہاں ضروری ہو اپ ڈیٹ بھی فراہم کی جارہی ہیں۔