08  ستمبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے مفت ایس ایم ایس الرٹ سروس

اسلام آباد7 ستمبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنے تمام لائسنس یافتہ موبائل آپریٹروں کو سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں مفت ایس ایم ایس الرٹ بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت نے پی ٹی اے سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے متعلق آگاہی کے لئے ایس ایم ایس مہم شروع کرنے کے لئے کہا تھا۔ جس پر پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کہ فوری طور پر ایس ایم ایس مہم شروع کرنے کو کہا ہے۔ تاکہ متاثرہ علاقوں میں عوام سیلاب سے پہلے قرب جوار کے علاقوں کو خالی کردیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
اس حوالے سے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹیاں، موبائل کمپنیوں کو متعلقہ علاقے میں سیلابی صورتحال کے مطابق متعلقہ معلومات فراہم کریں گی۔ متعلقہ علاقے میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے بھیجے جارہے ایس ایم ایسز سے عوام کو اپنے علاقے میں بروقت اور درست معلومات اور سیلاب کے خطرے کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی۔
سیلاب کے بارے میں انتباہ کے حوالے سے آج مختلف اضلاع میں ایس ایم ایس بھیجے گئے جن میں سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاوٗالدین، چینیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، جہلم، ملتان مظفر گڑہ، بہاولپور اور خانیوال شامل ہیں


خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ