07 جون 2022ء

سب میرین کیبلز میں خرابی

اسلام آباد (7 جون 2022): مصر کے قریب اے اے ای - 1 اور ایس ای اے ایم ای ڈبلیوای - 5 میں قبل ازیں رپورٹ ہونے والے متاثر ہ دو حصوں کی مرمت کر دی گئی ہے جبکہ اٹلی کے قریب آئی ایم ای ڈبلیوای میں ایک اور متاثرہ حصے کی مرمت جا ری ہے۔
 
تاہم پاکستان میں تمام ٹیلی کام ٹریفک کو معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔
 
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ