11 دسمبر 2019ء

ٹیلی نار سروس کی بندش سے متعلق جعلی خبریں

(اسلام آباد:11 دسمبر 2019) : پی ٹی اے سے منسوب پاکستان میں ٹیلی نار سروس کی بندش کے حوالے سے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر پھیلا ئی جانے والی خبریں اور اشتہارات جعلی ہیں۔ ایسی کوئی بھی خبر یا اشتہار جعلی ہے۔ ایک بار پھر یہ بات واضع کی جاتی ہے کہ تمام موبائل آپریٹرز معمول کے مطابق اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔
 پی ٹی اے سے منسوب جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف مزید تفتیش اورقانونی کاروائی کے لیے معاملہ پی ٹی اے نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھجوا دیاہے۔صارفین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسے جعلی پیغامات پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے ٹیلی کام صارفین میں بے چینی و تشویش پھیل سکتی ہے۔
 عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تازہ ترین خبروں / اپ ڈیٹ کے لئے ہمیشہ سرکاری معلومات کے ذرائع جیسے کہ پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta.gov.pk اور پی ٹی اے کے ٹویٹر اور فیس بک کے پیج ملاحظہ فرمائیں۔