11 مارچ 2021ء

اتصالات گروپ کے سی ای او کا پی ٹی اے کا دورہ

(اسلام آباد: 11 مارچ 2021): اتصالات گروپ کے سی ای او حاتم دوئیدار نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اتصالات کے وفد نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) سے ملاقات کی اور پاکستان میں آئی سی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں، اتصالات گروپ، پی ٹی سی ایل اور یوفون کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے وزیر اعظم کے وژن ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے لئے باہمی تعاون کی مزید توسیع پر اتفاق کیا.
 
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ