23  اگست 2019ء

5 جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ سروسز کا آزمائشی طور پر آغاز

( 23 اگست 2019) حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سال رواں میں 5 جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ سروسز کا آزمائشی طور پر آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے زونگ سی ایم پاک 5 جی کی کامیاب آزمائش کرنے والا پہلا پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے۔ ہم فخریہ طور پر کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کس قدر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ 
5 جی وائرلیس ٹیکنالوجی جیسی منزل کے حصول، مستعدی، خود اعتمادی اور صلاحیت کے ذریعے اب ڈیجیٹل پاکستان کی منزل کوئی دور نہیں ۔ 5 جی کے حوالے سے یہ پہلی آزمائش تھی اور مستقبل میں اس حوالے سے 5 جی کے فروغ کے مزید امکانات موجود ہیں۔ پی ٹی اے ٹیلی کام سیکٹر کا ریگولیٹر ہونے کی حیثیت سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے پر عزم ہے۔ 
 
 
 
طیبہ افتخار 
اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ