23 جنوری 2023ء

ٹیلی کام خدمات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے کاوشیں جاری ہیں : پی ٹی اے

اسلام آباد (23 جنوری 2023): ملک بھر میں بجلی کی بندش کے باعث صارفین کو سروسز کی فراہمی میں خلل کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔ اس ضمن میں موبائل فون آپریٹروں کو اپنے متعلقہ صارفین کو صورتحال کے حوالے سے مطلع کر نے کو کہا گیا ہے اور سائٹس کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو جنریٹر کے ذریعے فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی اے آپریٹروں کے ہمراہ ملک بھر میں ٹیلی کام سروسز کی بلاتعطل خدمات کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے۔
 
 
ملاحت رب 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ