27 دسمبر 2022ء

راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (27 دسمبر، 2022): راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز ( آر سی ایس ٹی ایس آئی) کے ایک وفد نے طارق خان جدون، صدر آر سی ایس ٹی ایس آئی کی قیادت میں آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد کا دورہ کیا۔

وفد نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) سے ملاقات کی اور موبائل ڈیوائسز کے حوالے سے تاجروں کے کاروباری معاملات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے وفد کو پی ٹی اے کی جانب سے ان کے کاروباری معاملات کے لیے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔ صدر آر سی ایس ٹی ایس آئی نے کاروباری برا دری کی مدد کے لیے پی ٹی اے کی کوششوں کو سراہا۔