16 نومبر 2022ء

35 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے وفدکا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (16 نومبر2022ء) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (این آئی ایم) کے زیر اہتمام 35ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے 16 افسران اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ پی ٹی اے ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر، چیف انسٹرکٹر این آئی ایم ، محمد مسعود احمد اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

وفد کو پی ٹی اے کی مجموعی کارکردگی اور اقدامات خاص طور پر ٹیلی کام سیکٹر کے لئے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات، صارفین کے مسائل اور ڈی آئی آر بی ایس کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی ۔