27 دسمبر 2021ء

ضلع کرم میں ڈیٹا سروسز بحال

(اسلام آباد: 28 دسمبر 2021): ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے حکومتی وژن کے مطابق متعلقہ فورمز کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کے بعد ضلع کرم میں ڈیٹا سروسز بحال کردی گئی ہیں۔ 

واضح رہے کہ سابق فاٹا کے سات (7) اضلاع میں سے چھ (6) اضلاع میں ڈیٹا سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیٹا سروسز کی بحالی سے علاقے کے مکینوں کو تعلیم، صحت، تجارت اور مواصلات سے وابستہ ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔