24 نومبر 2019ء

جعلی اشتہار پر وضاحت

ایک موبائل کمپنی کے حوالے سے وٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے والا اشتہار جعلی ہے، ٹی اے نے ایسا کوئی اشتہار جاری نہیں کیا 
عوام سے گزارش ہے کہ ایسے جعلی پیغامات پر توجہ نہ دیں۔ جعلی پیغامات مزید پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے متعلقہ کمپنی کے صارفین میں تشویش پھیل سکتی ہے. 
عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پی ٹی اے کے حوالے سے  تازہ ترین اور مصدقہ خبروں اور اطلاعات کے لیے  www.pta.gov.pk  یا پی ٹی اے کے ٹویٹر اور فیس بک پیج ملاحظہ کریں