18 دسمبر 2015ء

چیئر مین پی ٹی اے کا ایس سی او ہیڈکوارٹرز کا دورہ

                                                                  

راولپنڈی۔ چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسعمیل شاہ نے ممبر فنانس جناب طارق سلطان کے ہمراہ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ایس سی او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عامر عظیم باجواہ، ہلال امتیاز)ملٹری( نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔ اجلاس کے دوران، نئی ٹیلی کام پالیسی کی روشنی میں ایس سی او سے متعلقہ مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ایس سی او کے کام کو سراہا اور انہیں اپنی امور کی سرانجام دہی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔