27 جولائی 2020ء

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (27 جولائی، 2020) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، شہریار خان آفریدی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل(ر) عامر عظیم باجوہ نے انہیں سوشل میڈیا پر عوام کے حقوق کے حوالے سے پی ٹی اے کی مختلف سرگرمیوں اور اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
 
 کشمیر کمیٹی کے چےئرمین نے 5 اگست 2019 کو ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تنسیخ کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کشمیریوں کی آواز کو خاموش کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ 
 
اجلاس کے دوران ، کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بہتر استعمال کے حوالے سے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی اے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے ساتھ مسلسل رابطے جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ پاکستانی پارلیمنٹیرینز اور عوام کی جانب سے کشمیر اور کشمیریوں کی حمایت میں پوسٹ ہونے والے مواد کی بلاجواز بلاکنگ کو اجاگر کیا جاسکے۔
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ