19 اپریل 2014ء

سٹینڈ نگ ہائی بڈر لاٹ کا پابند ہے اور پیشکش واپس نہیں لے سکتا۔


* سٹینڈ نگ ہائی بڈر لاٹ کا پابند ہے اور پیشکش واپس نہیں لے سکتا۔
* سٹینڈنگ ہائی بڈر کو اپنے وعدے سے آزاد کردیا جاتا ہے جب دوسرا بڈر زیادہ بڈ کردے۔
* جب کوئی لاٹ کم از کم ایک پیشکش وصول کرلیتی ہے، دوسرے راؤنڈ میں لاٹ کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ 2100 بینڈ میں نیلام کی چند نمایاں خصوصیات یہ ہیں کہ ہر ایک بڈر کو کم از کم 10MHz اور زیادہ سے زیادہ 15MHzمیں لازماً دلچسپی ظاہر کرنا تھی ۔1800 بینڈ میں 10MHz کے اہل ہونے کیلئے ایک بڈر کو لازماً 2100 بینڈ میں کم از کم 10MHz جیتنے ہوں گے۔ ہر ایک لاٹ کو زیادہ سے زیادہ آمدنی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائین کیا گیا ہے۔2100 میں 10MHz کی بیس پرائس 295 ملین ڈالر اور 1800 میں 10MHz کی 210 ملین ڈالرہے۔ ان قیمتوں کا حساب کتاب مارکیٹ کے وسیع تخمینہ جات / اندازوں اور پی ٹی اے کنسلٹینٹ ویلیو پارٹنرز کی سپیکٹرم کے تخمینہ کے بعد کی گئی ہے۔
کامیاب بڈر جیتنے والی پیشکش کی مالیت کی 50% کی ادائیگی 30 دنوں کے اندر لازماً کرے گا اور بقایہ 50% اور Libor+3% پانچ سال کی مدت میں مساوی قسطوں میں ادا کئے جائیں گے۔ کامیاب بڈرز کو لائسنسز 15 سال کی مدت کیلئے جاری کئے جائیں گے۔

توقعات 
صارفین کو موبائل براڈ بینڈ سروسز کی دستیابی کیلئے سپیکٹرم کا نیلام ایک سنگ میل ہے / بہت بڑا موقع ہے / اہم موقع ہے۔ پاکستان ٹیلی کام انڈسٹری باقی دنیا سے کئی سال پیچھے ہے جہاں کہ 3G نیٹ ورکس پہلے ہی مستحکم ہوچکے ہیں اور آپریٹرز 4G نیٹ ورکس کے آغاز کی تیاری کے مرحلے میں ہیں۔ مختلف بینڈز میں سپیکٹرم کی پیشکش حکومت کو آمدنی میں اضافہ فراہم کرتی ہے (50MHz سپیکٹرم کی مشترکہ بیس پرائس پاکستانی معیشت میں 1 بلین سے زیادہ کی سرمایہ کاری لاسکتی ہے)۔
2100 اور 1800 بینڈز دونوں کی پیشکش ٹیلی کام آپریٹرز کو 3G اور 4G دونوں نیٹ ورکس لانے کرنے کی سہولت فراہم کردے گی جس کی وجہ سے وہ اپنے صارفین کو انتہائی ایڈوانس موبائل سروس مہیا کرسکیں گے۔ صارف کیلئے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں ہائی سپیڈ موبائل براڈ بینڈ سروسز کی دستیابی سے کمیونٹی زیادہ بہتر طریقے سے رابطے میں ہوگی اور ای کامرس سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ توقع کی جاتی ہے جی ڈی پی میں اضافہ کیلئے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز معاون ثابت ہوں گی۔ اس سے پاکستان کے دور دراز اور دیہی علاقوں کی آبادی کو ای ۔ سروسز مثلاً ای۔ میڈیسن اینڈ ای۔ ایجوکیشن کی سہولت دستیاب ہوں گی۔
پی ٹی اے نے اس عمل کا شفاف اور غیر جانبدار ہونا یقینی بنایا ہے۔ اس نے ایک معروف عالمی کنسلٹینسی فرم ویلیو پارٹنر ہائر کی جس نے نیلام کے سارے عمل اور میکنزم میں پی ٹی اے کی معاونت کی۔ نیلام کا عمل پی پی آر اے قوانین کے مطابق اور بہترین عالمی طریق کار کے مطابق ڈیزائین کیا۔