29 دسمبر 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز


آزاد جمو ں کشمیر اور گلگت بلتستان میں وائرلیس لوکل لوپ سروسزکی3.5 GHz اورMHz 1900 کے سپیکٹرم کی نیلامی 
اسلام آباد 29دسمبر 2015:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹر میں آج آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں وائرلیس لوکل لوپ سروسز(ڈبلیو ایل ایل)کے سپیکٹرم کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) اور لنک ڈاٹ نیٹ ٹیلی کام لمٹیڈ(ایل ڈی این )نے (میر پور ریجن)TR-I میں 3.5 GHz کی ایک لاٹ میں نیلامی میں حصہ لیا۔
نیلامی کے مشاہدین میں آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے کونسل کے نمائندوں کے علاوہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم او آئی ٹی) ،فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ اور ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندے بھی شامل تھے۔نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل ہوا۔لنک ڈاٹ نیٹ نے تمام عمل کے دوران ایک کروڑ روپے کی سب سے زیادہ بولی لگائی۔اس بنا ء پر وہ ایک لاٹ کے کامیاب بولی دہندگان قرار پائے ۔پی ٹی سی ایل کو ایک کروڑروپے کی اتنی ہی قیمت لگانے پر دوسری لاٹ دی گئی ۔تاہم سپیکٹرم کامیاب بولی دہندگان کو ضروری رقوم کی ادائیگی کے بعد دیا جائے گا۔سپیکٹرم لاٹ پر لگائی جانے والی بولی کی کل قیمت 108.4ملین روپے ہے۔
واضح رہے کہ آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی پالیسی ہدایات کے پیشِ نظر پی ٹی اے نے 16اکتوبر2015کو آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں3.5 GHz اورMHz 1900 سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے اشتہارات اور انفارمیشن میمورینڈم (آئی ایم) شائع کیے۔
نیلامی کے عمل کے اوقات کے مطابق 10نومبر2015کو متوقع بولی دہندگان کے ساتھ معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔پری بڈڈپازٹ کے ہمراہ 7دسمبر کودرخواستیں موصول ہوئیں جبکہ 15دسمبر 2015کو کوالیفائیڈبولی دہندگان کو اطلاع دی گئی ۔نیلامی کے عمل کی ضروری وضاحت کاایک معلوماتی پیکج بھی21دسمبر2015 کو کوالیفائیڈ درخواست دہندگان کو جاری کیا گیا۔
پی ٹی سی ایل نے (میر پور، مظفرآباد، گلگت بلتستان ریجن) میں تمام9 لاٹس کی پیشکش کی جیساکہ آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے 3ریجنز میں 1X1900 MHz اور 2X3.5 GHzکے لیے درخواست پیش کی جبکہ لنک ڈاٹ نیٹ ٹیلی کام لمٹیڈ نے (میر پور ریجن) کے ایک لاٹTR-1 میں 3.5 GHzکیلئے درخواست دی۔پی ٹی سی ایل کو TR-I(میر پور) اور TR-III(گلگت بلتستان )کو آئی ایم کی بنیادی قیمت کے مطابق پیشکش کی جائے گی جبکہTR-Iمیں ہر3.5GHzسلاٹ کی پیشکش 10ملین روپے کے قریب سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو دی جائے گی۔ TR-I(میر پور)میں1900 MHzکا سلاٹ پی ٹی سی ایل کو 55.8ملین روپے کی قیمت میں دیاجائیگا۔
اس موقع پر پی ٹی اے کے چےئرمین ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ اس نیلامی کا مقصد آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی ہے۔کامیاب آپریٹرز کو نئی وائرلیس سروسز کے اجراء کے پیشکش بھی کی جائے گی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نیلامی کا عمل نہ صرف حکومت بلکہ آپریٹرزاور صارفین کیلئے بھی بہتری کا باعث ہوگا جس سے حکومت کو کثیر آمدنی ، آپریٹرز کو کاروبار اور دوردارز علاقوں کے صارفین کو بہتر سروسز کی فراہمی کو یقینی ہوگی۔یہ صورتحال ان علاقوں کی معاشی صورتحال پر مجموعی طور پر مثبت اثر ڈالے گی ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی اے نے حکومت کو آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہینڈ سیٹ اسمبلی پلانٹس اور ڈیٹا سنٹرزقائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے کیونکہ یہاں کا قدرتی ماحول اس قسم کے کاروبار کرنے کیلئے موزوں ترین ہے۔اُنہوں نے کامیاب بولی دہندگان کومبارکباد پیش کی اور آزاد جموں کشمیراورگلگت بلتستان کے کونسلز ،ایم او آئی ٹی ،ایف اے بی اور آپریٹرز کو کامیاب نیلامی میں تعاون کرنے کا شکریہ ادا کیا۔


خرم علی مہران
(ڈاریکٹر(پی ار