23  ستمبر 2020ء

ترکما نستان کے سفیر کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

اسلام آباد (23 ستمبر، 2020): پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتڈجان موولاموو نے چیئرمین پی ٹی اے(ر) میجر جنرل عامر عظیم باجوہ سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں ملاقات کی۔
 ترکمانستان کے سفیر اور چیئرمین پی ٹی اے نے ترکمانستان - افغانستان - پاکستان -انڈیا (ٹی اے پی آئی) گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے ترکمانستان اور پاکستان کے مابین مجوزہ فائبر آپٹک لنک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین پی ٹی اے نے ڈیجیٹل رابطے کے لئے وسطی ایشیا ء کے مما لک کے لیے پاکستان کی جغرافیائی محل وقوع پرپر زور دیا جس نے اسے ایک اہم گیٹ وے بنا دیا ہے۔
 ترکما نستان کے سفیر اور چیئرمین پی ٹی اے نے ڈیجیٹل رابطے کے اقدامات میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ