25 جولائی 2022ء

پاکستان میں ناروے کے سفیر کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

اسلام آباد (25 جولائی 2022): پاکستان میں ناروے کے سفیر عزت مآب پر البرٹ الاساس نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
 دوران ملاقات پاکستان کے آئی سی ٹی کے شعبے میں ناروے کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی اے نے سفیر کو پاکستان کے ٹیلی کام کے شعبے میں ہونے والی توسیع اور ڈیجیٹل تبدیلی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹرتعلقات عامہ