27 جون 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز تھری جی /فور جی کوالٹی آف سروس کی نگرانی اور بینچ مارکنگ کے حوالے سے پی ٹی اے میں دو روزہ ٹریننگ


اسلام آباد 27جون 2014 (پ۔ر) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیراہتمام نیمو اینیٹ NEMO Anite (فن لینڈ بیسڈ کمپنی) کے تعاون سے پی ٹی اے ہیڈ کوراٹرز میں 26تا 27جون دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹریننگ کا مقصد پی ٹی اے کے عملے کو مہارت فراہم کر نا تھا تاکہ وہ تھری جی /فور جی کے ماحول میں کوالٹی آف سروس کی مؤثر طور پر نگرانی کر سکیں۔ 
اس سے قبل 2006میں پی ٹی اے نے سے جی ایس ایم موبائل نیٹ ورکس کی کوالٹی آف سروس کی نگرانی کے لئے نیموکے آلات حاصل کئے تھے۔ اب ا ینیٹ (Anite ) نے نیمو کوالٹی آف سروس مانیٹرنگ پلیٹ فارم کو تھری جی /فور جی کے لئے مزید اپ گریڈ کر کے پی ٹی اے کو دیا ہے۔ نیمو انویکس (ٹول ماڈل) آؤ ٹ ڈور ڈرائیو ٹیسٹ کی جانچ اور بینچ مارکنگ کے ذریعے سیلو لر نیٹ ورکس کی کوالٹی آف سروس کو یقینی بناتا ہے۔ ا ینیٹ (Anite ) وائرلیس نیٹ ورکس کے حوالے سے موبائل بینچ مارکنگ، ڈرائیو ٹیسٹ پیمائش اوراےئر انٹر فیس کے حوالے سے بہتر پوزیشن کی حامل ہے۔ 
سے بی ) (Saybi جو کہ ا ینیٹ کی ایک مقامی پارٹنر ہے نے بھی اس ٹریننگ میں مدد فراہم کی ہے۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چےئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے ایک اپ گریڈ ماڈل کی فراہمی کے لئے سے بی ا ینیٹ کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماڈل کے ذریعے پی ٹی اے اس قابل ہو گا کہ نہ صرف تھری جی /فور جی نیٹ ورکس کے’’ کی پرفامنس انڈیکیٹر ‘‘کے معیار کو ملک بھر میں بہتر بنائے گا بلکہ اس بات کوبھی یقینی بنایا جائے گا کہ صارفین کو ایک متوقع معیار کے تحت بہتر سروس مہیا ہو سکے۔ اس ٹریننگ سے پی ٹی اے کے عملے نے تھری جی /فورجی اور ایل ٹی ای ٹیکنالوجیز کے حوالے سے بھرپور استفادہ کیا۔ 
 

خرم مہران

ڈائریکٹر تعلقات عامہ