10 جون 2020ء

30جون 2020تک وی پی این کی رجسٹریشن

(اسلام آباد: 10 جون، 2020):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کی رجسٹریشن کا سلسلہ جا ری ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں قانونی آئی سی ٹی سروسز / کاروبار کے فروغ اور ٹیلی کام صارفین کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ 
قابل اطلاق قواعد و ضوابط کے مطابق، کمیونیکیشن کے کسی بھی ذرائع جس میں ابلاغ پوشیدہ یا خفیہ ہوجائیں کی پی ٹی اے سے رجسٹریشن ضروری ہے۔ وی پی این رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 جون 2020 ہے۔
واضح رہے کہ وی پی این کی رجسٹریشن کا عمل نیا نہیں ہے بلکہ سال 2010 سے جاری ہے۔مجاز صارف اپنے سروس فراہم کنندہ کے ذریعہ شروع کردہ سمارٹ اور تیز رفتار عمل کے ذریعے پی ٹی اے کے ساتھ اپنا وی پی این رجسٹر اکرسکتے ہیں۔
غیر قانونی ٹریفک کے خاتمے کے حوالے سے صرف غیر مجاز وی پی این کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس سے قومی خزانے کو نقصان ہورہا ہے۔ پی ٹی اے پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کے لئے اعلی معیار کی آئی سی ٹی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنے وژن کے مطابق خدمات انجام دینے کے لئے پرعزم ہے۔
 
 
خرم مہران
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ