لائسنسنگ ڈویژن ٹیلی کام تنظیم نو ایکٹ 1996 کے سیکشن43(5)کے مطابق ریڈیو فریکوئنسی کی درخواستوں پر کارروائی کرتا ہے اور اس کے بعد ایچ ایف، وی ایچ ایف اور یو ایچ ایف بینڈز میں وائرلیس اور موبائل لائسنسز جاری کرتا ہے۔ یہ ڈویژن پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیلولر موبائل آپریٹرز، اگلی نسل کے موبائل آپریٹرز اور وائرلیس لوکل لوپ آپریٹرزکی لائسنسنگ سے متعلقہ معاملات کو دیکھنے کا بھی ذمہ دار ہے۔لائسنسنگ ڈویژن کی ایک اور ذمہ داری میں طویل فاصلاتی اور بین الاقوامی لائسنس/ایل ڈی آئی، فکسڈ لوکل لوپ لائسنس، ٹیلی کام ٹاور پرووائڈرز لائسنس، ٹیلی کام انفراسٹرکچر پرووائڈر لائسنس، تھرڈ پارٹی سروس پرووائڈر لائسنس، کلاس ویلیو ایڈڈ سروس لائسنسوں کا اجراء اور سی وی اے ایس رجسٹریشن جیسے امور شامل ہیں۔