کمرشل آفیئرز ڈویژن بنیادی طور پر مارکیٹ میں منصفانہ مسابقت کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے۔ اس ڈویژن کے پاس صارفین کی دلچسپی اور ٹیلی کام آپریٹرز کی نفع آوریت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے لیے ٹیرف ریگولیٹ کرنے کا اختیار بھی ہے۔ یہ ڈائریکٹوریٹ نمایاں مارکیٹ پاور کے حامل آپریٹرز کا تعین کر کے ایسے ضروری اقدامات کرتا ہے جن کے ذریعے حاوی/بڑے آپریٹرز کو غیر مسابقتی طریقے اختیار کرنے سے روکا جا سکے۔ علاوہ ازیں یہ ڈائریکٹوریٹ سیم لس انٹرکنکشن کے ذریعے ٹیلی کام آپریٹرزکے مابین اینی ۔ ٹو ۔ اینی اتصال کو یقینی بناتا ہے اوراس دوران اس بات پر توجہ مرکوز رکھی جاتی ہے کہ ایسے انٹرکنکشن کے لیے ایسے چارجز مقرر کیے جائیں جو لاگت کی بنیاد پر ہونے کے ساتھ ساتھ منصفانہ اور غیر امتیازی ہوں۔ کمرشل آفیئرز ڈویژن منظورشدہ سیٹلمنٹ ریٹ کو ریگولیٹ کرتا ہے اور متعلقہ قوانین کی تیاری کے سلسلے میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے۔