ٹیلی کام ڈی ریگولیٹری پالیسی(ٹی ڈی پی) کے مطابق‘‘پاکستان میں یونیورسل سروس کے فروغ کے لیے یو ایس ایفبنیادی فنانسنگ نظام ہو گا۔وفاقی حکومت یو ایس ایف کی پالیسی کا طریقہ کار تیاراور منظور کرے گی۔ حکومت کی جانب سے فریم ورک مہیا کیے جانے کے بعد، پی ٹی اے اس کا انتظام سنبھالے گی۔اس میں وضع کردہ پالیسی کے طریقہ کار کے تحت لائسنس یافتگان سے فنڈز کی وصولی کرنا اور منظور شدہ یو ایس ایف کے طریقہ کار کے اندر اس کا استعمال کرنا ہے۔یو ایس ایف کی رقوم اور استعمال کی تفصیلات عوامی رکھی جائیں گی اور ان کا آزادانہ آڈٹ کیا جا سکے گا۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اس مسئلے پر پہلے سے کام کر رہی ہے تا ہم حتمی پالیسی کا طریقہ کار تاحال مراحل میں ہے۔ وزارت نے یو ایس ایف کے عملی نظام کی تیاری کے لیے مشیران کی خدمات طلب کی ہیں۔دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کی پیشکشیں وزارت میں زیرِ جائزہ ہیں