25  ستمبر 2020ء

کوالٹی آف سروس مانیٹرنگ اور بینچ مارکنگ ٹول پر ورکشاپ

اسلام آباد ( 25 ستمبر 2020)حاصل کردہ نئے کوالٹی آف سروس مانیٹرنگ اور بینچ مارکنگ ٹول یعنی' اسمارٹ بینچ مارکر' سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اسلام آباد میں ایک پانچ روزہ ورکشاپمنعقد کی گئی۔ 
 ورکشاپ میں پی ٹی اے افسران اور عہدیدار شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں درست اور جدید بینچ مارکنگ ٹیسٹ انجام دینے میں شامل طریقہ کار پر توجہ دی گئی جو جدید ترین معیارات کے مطابق ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے موبائل فون صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی کی اہمیت، اور بین الاقوامی معیار پر آپریٹرز کی بینچ مارکنگ کرنے پر زور دیا۔
 
خرم مہران 
ڈائریکٹرتعلقات عامہ