04 مئی 2021ء

ہواوے مڈل ایسٹ کے وائس پریزیڈنٹ پبلک افیئرز کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (4 مئی 2021): ہواوے مڈل ایسٹ کے وائس پریزیڈنٹ پبلک افیئرز اینڈ کمیونیکیشن لی شیانگیو (اسپیسلی) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 
دونوں فریقین نے ہواوے کے ساتھ ممکنہ تعاون کے ذریعے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیشرفت کا عمل مزید تیزکرنے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کی مزید ترقی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سیمعاونت پر تبادلہ خیال کیا۔
 
خرم مہران 
ڈائیریکٹر تعلقات عامہ