31 اکتوبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز کراچی اور دیر میں دوغیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑے گئے

اسلام آباد 31 اکتوبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران دو غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی اور دیر میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے ، پہلا چھاپہ گلشن اقبال ، کراچی میں مارا ۔ چھاپے کے دوران ایک غیر قانونی جی ایس ایم گیٹ وے ، 16 x2 پو رٹس ، 64x1 پورٹس گیٹ ویز ، 16 سموں (وی پی ٹی سی ایل)، 2 وائر لیس راوٹرز، 512 کے بی پی ایس کنکشن پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی۔ وقوعہ سے ایک فرد کوگرفتار کیا گیا ۔ 
دوسرا چھاپہ کمباٹ، سمر باغ، ضلع دیر لو ئر دو غیر قانونی گیٹ ویز 16پو رٹس کی استعدد اور 128سموں پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک فرد کوگرفتار کیا گیا ۔ جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔


خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ