14 جنوری 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز گجرات اور کراچی میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنجزپکڑے گئے

اسلام آباد 14 جنوری 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران دو غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران گجرات اور کراچی میں چھاپے مارے جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلا چھاپہ جلال پور جٹاں ،گجرات پر مارا۔ چھاپے کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ وے 1 لیپ ٹاپ اور سوئچز پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے دو افرد کوگرفتار کیا گیا ۔جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے
دوسرا چھاپہ گلشن حدید فیز 2 کراچی میں ایک رہائشی مکان پر مارا گیا جہاں سے 16x 2 پورٹ گیٹ ویز 2 موڈیمز، 1لیپ ٹاپ،1 ڈیسک ٹاپ اور LANسوئچ پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک شخص کوگرفتار کیا گیا۔ جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ