27 نومبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لاہور ، خوشاب اور بھکرمیں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑے گئے

اسلام آباد 27 نومبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف شہروں سے غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران لاہور ، خوشاب اور بھکرمیں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور ، خوشاب اور بھکرکے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔ چھاپے کے دوران بیس غیر قانونی وی او آئی پی گیٹ وے اور دیگر آلات قبضے میں لے لیے۔خوش آئند بات یہ ہے کہ سمزاور غیر قانونی ایکسچنجز فراہم کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کیا گیاہے ۔ جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ جبکہ مزید چھا پے بھی متوقع ہیں۔
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔


خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ