02 فروری 2023ء

سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن کے خلاف کامیاب چھاپہ

اسلام آباد ( 2 فروری2023) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر واہ کینٹ میں موبائل کمپنی کی فرنچائز پر سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن کے خلاف ایک کامیاب چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران، ڈیجیٹل ڈیوائسز بشمول لیپ ٹاپ، پی سی، موبائل فون اور سم کارڈ (فعال اور غیر فعال دونوں) قبضے میں لے لئے گئے ۔ اس دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ قبل ازیں پی ٹی اے نے متعلقہ فرنچائز پر سموں کی فروخت کے غیر معمولی رجحان کے مشاہدے کے بعد ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔
واضح رہے کہ پی ٹی اے نے (دسمبر 2022 )میں ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویریفیکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کا آغاز کیااور یہ چھاپہ بھی انہی کاوشوں کا حصہ ہے تاکہ نئے نظام کو بائی پاس کرنے کی کوششوں کا قبل از وقت تدارک کیا جا سکے ۔ یہ اقدام سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے حوالے سے پی ٹی اے کے عزم اور مسلسل کوششوں کو ظاہر کرتا۔ 
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ