27 فروری 2014ء

پاکستان میں اگلی نسل کی موبائل سروسز کے لیے سپیکٹرم کی نیلامی

حکومت پاکستان 2100 میگا ہرٹز،1800 میگا ہرٹز اور 850 میگا ہرٹز بینڈز کے سپیکٹرم کی نیلامی کرنے کی خواہشمند ہے۔ سپیکٹرم کی نیلامی میں تمام موجودہ سیلولر موبائل آپریٹرز اور نئی کمپنیاں شرکت کرنے کی اہل ہوں گی۔تاہم 850میگا ہرٹز کا بینڈ صرف نئ کمپنیوں کے لیے مختص ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کوپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن)تنظیم نو(ایکٹ 1996کے تحت دلچسپی رکھنے والے پاکستانی اور غیرملکی درخواست کنندگان/بولی دہندگان)جو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پاس کمپنیز آرڈیننس1984 کی شرائط و ضوابط کے مطابق رجسٹرڈ ہوں(سے پی ٹی اے کی ویب سائٹ(www.pta.gov.pk) پر شائع کردہ معلوماتی دستاویز میں صراحت کردہ تفصیلات، طریقہ کار، شرائط اور معیار کے مطابق درخواستیں مطلوب ہیں۔

نیلامی میں کامیاب درخواست کنندگان/بولی دہندگان/جیتنے والوں کو پی ٹی اے ایکٹ کی شرائط کے تحت حکومت پاکستان کی نافذ العمل پالیسی کے مطابق15 سال کے لیے لائسنس جاری کیا جائے گا۔ 2100 میگا ہرٹز بینڈ میں 10میگا ہرٹز بلاک کی بنیادی قیمت 295 ملین امریکی ڈالر، 1800 میگا ہرٹز میں 10 میگا ہرٹز بلاک کی بنیادی قیمت 210 ملین امریکی ڈالر جبکہ 850 میگا ہرٹز بینڈ میں 7٫38 میگا ہرٹز بلاک کی بنیادی قیمت 291ملین امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

تکمیل شدہ درخواست فارم بنیادی قیمت کے 15 فیصد کے مساوی "قبل از بولی زر ضمانت "کے ہمراہ ذیل میں دیئے گئے پتے پر معلوماتی دستاویز میں صراحت کردہ تاریخ اور وقت تک پہنچ جانا چاہیئے۔ مقررہ تاریخ اور وقت کے بعد وصول ہونے والی درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا اور انہیں کھولے بغیر واپس کر دیا جائے گا۔

دلچسپی رکھنے والے درخواست کنندہ/بولی دہندہ کا مجاز نمائندہ درخواست کے تمام صفحات پر مہر لگا کر اپنے دستخط کرے گا۔ نمائندے کی مجاز حیثیت کی تصدیق کے لیے درخواست فارم کے ساتھ دستخط و مہر شدہ تحریری بورڈ ریزولیشن اور پاور آف اٹارنی مقرر کی جائے۔

دلچسپی رکھنے والا درخواست کنندہ/بولی دہندہ سیل شدہ لفافے میں درخواست فارم کی 1 عدد اصل اور 2 عدد دستخط ومہر شدہ نقول جمع کروائے گا ۔لفافے کے اوپر واضح طور پر "پاکستان میں اگلی نسل کی موبائل سروسز کے لیے سپیکٹرم کی نیلامی میں شرکت کی درخواست" کے الفاظ تحریر ہونے چاہیئیں۔

لفافے پر بولی جمع کروائے جانے کا پتہ درج ہونا چاہیئے اور اس پر واضح طور پر لکھا ہو کہ "سپیکٹرم کی نیلامی کرنے والی کمیٹی کی موجودگی کے بغیر اسے نہ کھولا جائے" ۔ ہر درخواست پر "اصل" یا"نقل" مناسب طریقے سے لکھا ہو۔ اصل درخواست اور اس کی نقول میں کسی قسم کے فرق کی صورت میں، اصل درخواست کو ہی درست سمجھا جائے گا۔

پی ٹی اے اہل درخواست کنندگان/بولی دہندگان کو ای میل یا ٹیلیفون یا فیکس کے زریعے مطلع کرے گی۔ درخواستیں جمع کرانے سے پی ٹی اے کے خلاف کسی درخواست گذار/بولی دہندہ کا کوئی حق یا دعویِ تشکیل نہیں پائے گا۔پی ٹی اے IMمیں دی گئی کسی بھی چیز میں کسی طرح کے اضافے، تبدیلی، ترمیم یا اسے نظرانداز کرنے یامنسوخ کرنے اور/یا سپیکٹرم کی نیلامی کو منسوخ کرنے یا کسی بھی مرحلے پر وجوہات بیان کیے بغیرکسی بھی/تمام درخواستوں کورد کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

مزید معلومات پی ٹی اے کی ویب سائٹ(www.pta.gov.pk) یا ذیل میں دیئے گئے ذریعے سے رابطہ کرکے حاصل کی جا سکتی ہیں:

ڈائریکٹر جنرل)لائسنسنگ(

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

ہیڈ کوارٹرز،F-5/1، اسلام آباد

ٹیلیفون نمبر:+92(0)512878128

فیکس نمبر: +92(0)512878129

ای میل:  ngmsa@pta.gov. pk

نوٹ:      پی ٹی اے نیلامی کے عمل میں ترمیم ،تشکیل نو یا منسوخی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔اشتہار ہذا کا مقصداس میں صراحت کردہ کسی بھی بیان کی واضح یا غیرواضح نمائندگی کرنایا ضمانت دینا نہیں ہے اور نہ ہی ایسا سمجھا جائے۔