10 مارچ 2020ء

شہریوں کے تحفظ (آن لائن نقصان کے خلاف) قواعد 2020 سے متعلق مشاورتی کمیٹی کا دوسر ااجلاس

اسلام آباد، (10مارچ 2020): شہریوں کے تحفظ (آن لائن نقصان کے خلاف)قواعد 2020 سے متعلق مشاورتی کمیٹی کا دوسرااجلاس پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے دفتر میں منعقد ہوا۔دیگر ممبران کے علاوہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، شیریں مزاری اور بیرسٹر علی ظفر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
کمیٹی نے قواعداور مشاورتی عمل کے ذریعے موثر و مطلوبہ مقاصد کے حصول پر زور دیا۔ کمیٹی نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پی ای سی اے ،2016) کے تحت جرائم پر بھی بات چیت کی۔ 
کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے آراء لینے کے حوالے سے پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر ایک سوالنامہ پوسٹ کیا جائے گا۔ مزید برآں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے پلان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے پاکستان میں ڈیٹا پروٹیکشن قانون کی ضرورت کی نشاندہی بھی کی۔ 
 
 
 
خرم مہران
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ