21 اپریل 2022ء

سب میرین کیبل پر ری کنفیگریشن کا عمل مکمل ہو گیا

اسلام آباد (21 اپریل، 2022): بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی آج (21 اپریل 2022) صبح 03:00بجے اپنے شیڈول کے مطابق مکمل ہو گئی ہے۔یہ ایک معمول کی طے شدہ دیکھ بھال/مرمت کی سرگرمی تھی ۔ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ خدمات معمول کے مطابق ہیں۔ 
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ