07  اگست 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز DECT 6.0 کارڈ لیس فونز کی غیر قانونی فروخت کے خلاف اسلام آباد/ راولپنڈی میں چھاپے

اسلام آباد7اگست 2015(پ ر):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے اینٹی سمگلنگ اسکواڈ اور کسٹم کے ہمراہ DECT 6.0 کارڈ لیس فونز کی غیر قانونی فروخت اور استعمال کے خلاف حالیہ کوششوں کے نتیجے میں 3تا5 اگست2015 جڑواں شہروں اسلام آباد /راولپنڈی میں آٹھ چھاپے مارے ہیں۔ 

چھاپوں کے دوران DECT 6.0 فونز کا بہت سا غیر قانونی سٹاک قبضے میں لے لیا گیا۔موجودہ قانون کے مطابق غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی صرفDECT 6.0 کی غیر قانونی فروخت اور استعمال کے خلاف ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے DECT 6.0 کے غیر قانونی امپورٹرز، ڈسٹری بیوٹرز، سیلرز اور استعمال کرنے والوں کو اس غیر قانونی کاروبار سے روکنے کے لئے ایک بار پھر تنبیہ کی جاتی ہے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
 

زیب النساء 
(اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تعلقات عامہ)