پریس ریلیزز
29 اکتوبر 2020ء
ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگکی گائیڈ لائنز پر عوامی مشاورت
اسلام آباد (29 اکتوبر، 2020):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ’ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ گائیڈ لائنز‘ پر عوامی مشاورت کر رہاہے۔ اس سلسلے میں، ٹیلی کام صارفین، اسٹیک ہولڈرز اور دلچسپی رکھنے والے افراد سمیت عوام کو اپنی آ راء جمع کرانے کی درخواست کی جاتی ہے۔
یہ عمل پاکستان ٹیلی مواصلات (تنظیم نو) ایکٹ 1996 کے سیکشن (5) کے سب سیکشن (1) کے تحت حاصل کردہ اختیارات کے تحت کیا جا رہا ہے۔
مجوزہ گا ئیڈ لائنز پر تبصرے (آن لائن یا پرنٹ فارم میں) imad@pta.gov.pk پر ای میل کے ذریعے یا ڈائریکٹر جنرل (اسٹریٹجی اینڈ ڈویلپمنٹ)، پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز، ایف 5/1، اسلام آباد کے پتے پر 30 نومبر 2020تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ مجوزہ گا ئیڈ لائنزپر مشتمل کنسلٹیشن پیپر پی ٹی اے کی ویب سائٹ (www.pta.gov.pk) پر دستیاب ہے۔
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ