09 دسمبر 2019ء

اطلاع عام

(اسلام آباد:09 دسمبر 2019)عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں تمام سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز)بغیر کسی تعطل کے اپنے صارفین کے لئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ 
کسی بھی موبائل آپریٹر کی سروس کی بندش کے حوالے سے افواہیں درست نہیں ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے صارفین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں اور انھیں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے موبائل فون صارفین میں بے چینی و تشویش پھیل سکتی ہے۔
عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تازہ ترین خبروں / اپ ڈیٹ کے لئے ہمیشہ سرکاری اور مستند معلومات کے ذرائع جیسے کہ پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta.gov.pk اور پی ٹی اے کے ٹویٹر اور فیس بک کے پیج ملاحظہ فرمائیں۔
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ