27 دسمبر 2018ء

2nd ٹیلی کام ٹی۔20 کرکٹ کپ 2018 کا فائنل پی ٹی اے کے نام

(اسلام آباد ۔26 دسمبر،2018) 25 دسمبر 2018کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور زونگ کے درمیان دوسری ٹیلی کام ٹی ٹو ئنٹی کر کٹ کپ کا آ خری میچ راولپنڈی کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پی ٹی اے نے 3 وکٹ کی شاندار جیت کے بعد ٹی20- ٹائٹل جیت لیا۔
 فائنل میچ میں زونگ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ زونگ کی ٹیم 20ویں اوور میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پی ٹی اے نے 18.2 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر135 رنز بنائے۔
چیئرمین پی ٹی اے جناب محمد نوید اور گھرانا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق اکبر نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے۔ پی ٹی اے کے سجاد علی نے 3 اوورز میں 7 رنز کے عوض 2وکٹ اور 30 بالز پر 78 سکور بنائے اور مین اف دی میچ قرار پائے ۔ زیڈ ٹی ای کے عاطف شاہ نے 6 میچز میں 331 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا ٹائٹل جیتا۔ پی ٹی اے کے ا حسن محمود نے ٹورنامنٹ کے بہتر ین بولر کا ٹائٹل جیتا۔ 
اختتامی تقریب میں پی ٹی اے، گھرانا گروپ اور آر اینڈ ایس کے اعلی عہدے داران نے شرکت کی۔ اس موقع پہ چیئرمین پی ٹی اے محمد نویدنے کھلا ڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھلا ڑیوں کے سپورٹس مین سپرٹ اور کھیل کے جذبے کو خوب سراہا ۔ 
 2nd ٹیلی کام ٹی۔20 کرکٹ کپ نومبر، دسمبر 2018 کے درمیان ہوا۔ ان 2 ماہ میں ٹیلی کام شعبے سے تعلق رکھنے والی 10 ٹیموں نے شرکت کی اور 27 میچ کھیلے۔ تمام ٹیموں نے بھرپور محنت اور جذبے سے کھیلا ۔ آر اینڈ ایس نے ایونٹ منعقد کیا اور ایم ایچ ایس نے تمام میچز کی کوریج کی۔

طیبہ افتخار
اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ