24 اپریل 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پی ٹی اے کے زیراہتمام 27اپریل2015کو پاکستان موبائل ایپلیکیشن ایوارڈ تقریب منعقد ہو گی

اسلام آباد24اپریل 2015:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے )نے انٹر نیٹ سوسائٹی(ISOC)ایشیاء پیسفک بیورو، سیلولر موبائل اپریٹرز اور ہینڈ سیٹ مینوفیکچرز کے تعاون سے’’ پاکستان موبائل ایپلیکیشن ایوارڈز2015 ‘‘مقابلہ کا انعقاد کیا ہے ۔ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد نئی موبائل ایپلیکیشنز تیار کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ 

اس سلسلے میں’’ پاکستان موبائل ایپلیکیشن ایوارڈز2015‘‘کے کامیاب شرکاء کے اعلان کے لئے 27اپریل 2015 کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ اس تقریب میں سرکاری حکام، ٹیلی کام اور آئی ٹی کے نمائندے، تعلیمی ماہرین اور میڈیا کے نمائندے شرکت کریں گے۔
مقابلے میں تمام ایپلیکیشنز زراعت، تفریح، بچوں، سلامتی، کمیونٹی، اور بزنس کیٹیگریز میں متعین کردہ معیارکے مطابق شامل تھیں ۔
ا س مقابلے میں 100امیدواروں نے شرکت کی جو کہ ملک میں تھری جی /فور جی خدمات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان میں براڈبینڈ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 15ملین کے لگ بھگ ہے جس میں تھری جی/ فور جی کے 12ملین سے زائد صارفین شامل ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں نئی خدمات اور ایپلیکیشنز کے لئے بھرپور مواقع موجود ہیں۔ 
 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ