10 مئی 2022ء

پی ٹی اے کا آئی او ٹی لائسنس کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

اسلام آباد (10مئی، 2022): پاکستان میں انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹیز) کے استعمال کے فروغ کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ''لو پاور وائیڈ ایریا نیٹ ورک (ایل پی ڈبلیو اے این)'' لائسنس کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ لائسنس 5 (پانچ) سال کی مدت کے لیے جاری کیا جائے گا۔ لائسنس کے لیے درخواست دہندگان کو درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ، متعلقہ تفصیلات/دستاویزات فراہم کرنا ہوگا۔ معلومات اور ضروریات کی مکمل فہرست پی ٹی اے کی ویب سائٹ کے اس لنک پر دستیاب ہے: https://www.pta.gov.pk/en/industry-support/home/iot-lpwan-license-090522
واضح رہے کہ یہ اقدام حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رولنگ اسپیکٹرم حکمت عملی 2020-2023 کے تحت ہے، اور مختلف صنعتوں میں مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو آٹو میشن کے ذریعے متعارف کرانے کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے۔
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ